12

سیدہ کائنات (س) کی حیات طیبہ عالم انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 52488
  • 13 دسامبر 2023 - 17:27
سیدہ کائنات (س) کی حیات طیبہ عالم انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ مقصود ڈومکی
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات خاتون جنت معیار حق اور صدیقہ کبریٰ ہیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ہستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنماء قرار پائے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ عالم انسانیت خصوصاً صنف نسواں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے درگاہ سید عنایت علی شاہ پر سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر گرامی بحیثیت بیٹی، بحیثیت شریک حیات اور بحیثیت ماں کے آئیڈیل کردار کی مالک ہیں۔ آپ کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام ابیہا سیدہ النساء العالمین بضعہ منی اور سیدہ النساء اہل الجنت کے خطاب عطا کئے جو کہ آپ کے بے عیب کردار اور بے مثال شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات خاتون جنت معیار حق اور صدیقہ کبریٰ ہیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ہستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنماء قرار پائے۔ شیعہ اور سنی مسلمانوں کو مل کر ایام فاطمیہ کے موقع پر رسول اللہ کی دختر گرامی حضرت سیدہ نساء العالمین کے ایام کو منانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے مسلم خواتین کو سیرت فاطمی کو اپنانا چاہیے۔ مغربی ثقافت نے نوجوان نسل پر جو شب خون مارا ہے۔ مغربی ثقافتی یلغار حیاء، عفت و پاکدامنی اور حجاب جیسے اعلیٰ انسانی اقدار کو ختم کرکے بے حیائی، عریانی، فحاشی اور بدکاری کو رواج دینا چاہتے ہیں۔ جس کے مقابلے کے لئے امت مسلمہ کو سیرت فاطمی سے درس لینا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52488