9

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کی نماز جنازہ ادا، جامعۃ الکوثر میں سپرد خاک

  • News cod : 52900
  • 10 ژانویه 2024 - 17:56
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کی نماز جنازہ ادا، جامعۃ الکوثر میں سپرد خاک
نماز جنازہ میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ محمد امین شہیدی، عراقی سفیر حامد عباس لفتہ، ایرانی سفیر، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ انوار علی نجفی سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ہزاروں چاہنے والوں نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مفسر قرآن، بزرگ عالم دین، شیخ الجامعہ الکوثر اور پاکستان میں سینکڑوں کے اداروں کے بانی و سرپرست شیخ محسن علی نجفی کا نماز جنازہ علامہ شیخ حسن جعفری کی اقتداء میں جامعۃ الکوثر میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، سینئیر نائب وفاق المدارس الشیعہ پاکستان صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، جامعہ مبلغین کے پرنسپل حجت الاسلام ڈاکٹر سید محمد نقوی و اساتید و طلاب، علامہ محمد امین شہیدی، عراقی سفیر حامد عباس لفتہ، ایرانی سفیر، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ انوار علی نجفی و جامعہ المنتظر لاہور کے اساتید و جامعۃ المنتظر سے ملحقہ مدارس کے طلاب و اساتید، مدارس محسن ملت کے طلاب و اساتید سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ہزاروں چاہنے والوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، نماز جنازہ کے بعد ہزاروں عاشقان کی موجودگی میں جامعۃ الکوثر میں ہی سپردخاک کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52900