4

شیخ محسن نجفیؒ ایک بے مثال شخصیت تھے، تعزیتی اجتماع

  • News cod : 53050
  • 17 ژانویه 2024 - 14:59
شیخ محسن نجفیؒ ایک بے مثال شخصیت تھے، تعزیتی اجتماع
ہئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے تحت تعزیتی اجتماع سے مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین، مولانا شیخ محمد سلیم، مولانا محمد حسین رئیسی، مولانا شبیر حسین میثمی، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا سید محمد رضا جعفری، مولانا نعیم الحسن سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام شہر کراچی میں شیخ محسن علی نجفیؒ کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم اور تعزیتی اجتماع کا انتظام کیا گیا جس میں علمائے کرام اور حوزات علمیہ کے طلبہ کے علاوہ عوام نے بھی بھرپور شرکت کی۔

مولانا سید صادق رضا تقوی کے مطابق مجلس کی ابتداء میں قرآن خوانی کے بعد مکتب علوم اسلامیہ کے مہتمم اعلیٰ اور مفسر قرآن حجۃ الاسلام مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین، حوزہ امام مہدی علیہ السلام کے مسئول حجت الاسلام شیخ محمد سلیم، ہیئت آئمہ مساجد کے صدر حجہ الاسلام شیخ محمد حسین رئیسی، شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما حجۃ الاسلام شیخ شبیر حسین میثمی، جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام حجۃ الاسلام مرزا یوسف حسین، مسجد سید الشہدا ؑ کے پیش امام حجۃ الاسلام سید محمد رضا جعفری، حجۃ اسلام مولانا نعیم الحسن سمیت دیگر علماء نے مرحوم شیخ محسن علی نجفی کی دینی و قومی خدمات کو بیان کیا۔

آخر میں مجلس عزا سے حوزہ علمیہ امام خمینیؒ کے مہتمم اعلیٰ حضرت آیت اللہ غلام عباس رئیسی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محسن علی نجفیؒ بہت عقلمند انسان تھے، وقت کے تقاضوں کو سمجھ کر قومی مسائل کو درک کرکے راہ حل تلاش کرنے کے حوالے سے کم از کم میری نظر میں ایک بے مثال شخصیت تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53050