4

مدرسہ الامام المنتظر قم میں مولود کعبہ کی مناسبت سے جشن منعقد

  • News cod : 53214
  • 26 ژانویه 2024 - 16:28
مدرسہ الامام المنتظر قم میں مولود کعبہ کی مناسبت سے جشن منعقد
دنیا مہدی کی شکل میں علی ؑ کو حکومت کرتا ہوا دیکھے گی۔ حجت الاسلام علی اصغر سیفی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں مولائے کائنات امیر المومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے ولادت و باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد ہوا۔

جشن سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نےمولائے کائنات کے فضائل بیان کئے۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر وہ وقت آنے والا ہے کہ دنیا مہدی کی شکل میں علی ؑ کو حکومت کرتا ہوا دیکھے گی۔

ہمیں فضائل علی ، فرمان علی کے بیان کرنے کے ساتھ ساتھ کردار علی کو اپنانے کی ضرورت ہے، اور کردار علی کو بیان کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے مدرسہ الامام المنتظر کے بہترین معاون آموزش حجت الاسلام ڈاکٹر سید حسین نجفی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر مسرت موقع پر مسئولین کی طرف، طلاب کی طرف سے حجت الاسلام ڈاکٹر سید حسین نجفی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اپنا دو سالہ دور بہترین انداز سے طلاب کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے پورا کیا ۔

انہوں نے نئے معاونت محترم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایک سالہ تعلیم دورہ کیلئے ہمارے بہترین استاد ، بزرگوار حجت الاسلام نثار آملی نے معاونت آموزش کا رسما عہدہ سنبھال لیا ہے اور ان شاء اللہ ان کے زیر نظر مدرسہ تعلیم و تربیت کے مراحل کو طے کریگا ۔

اس جشن میں نو کے قریب طلباء کرام نے امام علی ع سے متعلق کئی موضوعات پر تقاریر کیں

تین رکنی علماء کی کمیٹی نے تین بہترین مقررین کا اعلان کیا

جناب مولانا ثقلین عباس اول

جناب مولانا شاہ حسین دوم

اور مولانا مہدی کریمی سوم

قرار پائے

معاون فرھنگی و تربیتی حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی صاحب نے ان تین بہترین مقررین کو انعام دیا

سابقہ معاون آموزش حجۃ الاسلام ڈاکٹر حسین نجفی صاحب کو جانشین مدیر کی طرف سے لوح تقدیر دی گئی

باقی مقررین اور مجلس کے شرکاء میں عیدی تقسیم ہوئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53214