7

ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی افغانستان کا دورہ اسلام آباد، نگران وزیر خارجہ سے ملاقات

  • News cod : 53367
  • 16 ژانویه 2024 - 14:59
ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی افغانستان کا دورہ اسلام آباد، نگران وزیر خارجہ سے ملاقات
پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نگران وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کیلئے بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ نگران وزیر خارجہ نے پُرامن خطے کیلئے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے کردار پر بھی زور دیا۔

وفاق ٹائمز، ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی قمی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر اور وزارت جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل رضا امیری مقدم نے ان کا استقبال کیا۔

خصوصی نمائندے اور کابل میں ایرانی سفارت خانے کے سربراہ اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعاون پر مشاورت کے لیے دورے پر آئے ہیں جہاں اپنی اولین مصروفیات میں حسن کاظمی قمی نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی، وزیر خارجہ نے پُرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نگران وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کیلئے بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ نگران وزیر خارجہ نے پُرامن خطے کیلئے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے کردار پر بھی زور دیا۔ حسن کاظمی قمی پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی سے بھی ملاقات کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53367

ٹیگز