6

غزہ میں جنگ بندی کا مجوزہ منصوبہ سامنے آگیا، 40 صہیونی یرغمالیوں کے بدلے 400 فلسطینی رہا کئے جائی گے

  • News cod : 54154
  • 27 فوریه 2024 - 14:36
غزہ میں جنگ بندی کا مجوزہ منصوبہ سامنے آگیا، 40 صہیونی یرغمالیوں کے بدلے 400 فلسطینی رہا کئے جائی گے
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے حماس کے ساتھ بالواسطہ ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کو ترتیب وار رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

وفاق ٹائمز، حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا نیا مجوزہ منصوبہ سامنے آگیا ہے۔ الجزیرہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل نے پیرس اجلاس کی قرارداد پر چند نکات اضافہ کرکے قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے حماس کے ساتھ بالواسطہ ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کو ترتیب وار رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

الجزیرہ نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کی حماس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ علاوہ ازین اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوجیں چند مراحل میں باہر نکالنے اور فضائی جاسوسی کا سلسلہ بند کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق تل ابیب نے 40 صہیونی یرغمالیوں کے بدلے 400 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54154