3

جرمن وزیر خارجہ کو ناصر کنعانی کا مشورہ

  • News cod : 54166
  • 28 فوریه 2024 - 12:47
جرمن وزیر خارجہ کو ناصر کنعانی کا مشورہ
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمن حکام انسانی حقوق کی حمایت کے بہانے دیگر ممالک کے امور میں مداخلت کرتے ہیں اور اسی کیساتھ اپنا اسلحہ بیچ کر اپنے ملک کی اقتصاد کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان “ناصر کنعانی” نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے تہران پر الزامات کے جواب میں کہا کہ یہ بے بنیاد الزامات فلسطین میں انسانی حقوق کی آشکار خلاف ورزیوں پر جرمنی کی جانب سے غاصبانہ قبضے کی حمایت پر پردہ ڈالنے کی بے سود کوشش ہے۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ بعض مغربی حکومتیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تاریخ رکھتی ہیں۔ یہ حکومتیں صدام جیسے ڈکٹیٹر کو ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں کیمیائی ہتھیار فراہم کرتی ہیں اور غزہ میں صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی علی الاعلان حمایت کے باوجود انسانی حقوق کے دفاع کی بات کرتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جرمن حکام انسانی حقوق کی حمایت کے بہانے دیگر ممالک کے امور میں مداخلت کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ اپنا اسلحہ بیچ کر اپنے ملک کی اقتصاد کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

ناصر کنعانی نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہم جرمنی کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی بنیادی و قیمتی اصطلاحات کو سیاست بازی میں انسانی اور متضاد سفارشات کے ساتھ استعمال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے و غزہ کی سنگین اور رفح میں مہاجرین و رہائشیوں کی تشویش ناک صورت حال انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی ناکامی و رسوائی کا واضح ثبوت ہیں۔ اس بنیاد پر اگر جرمنی اور اس کے حمایتی واقعی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں تو وہ صیہونی رژیم کی جانب سے وحشیانہ طور پر 30 ہزار سے زائد نہتے شہریوں کے قتل عام پر ایک حقیقی کمیشن تشکیل دیں کہ جن میں سے ستر فی صد بچے اور خواتین ہیں۔ اس طرح وہ اپنے دعوے کو دنیا پر سچا ثابت کر سکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54166