2

صلح امام حسن ؑ عالم اسلام کے لئے رہنما اصول کا مقام رکھتی ہے ، علامہ ساجد علی نقوی

  • News cod : 54706
  • 26 مارس 2024 - 22:01
صلح امام حسن ؑ عالم اسلام کے لئے رہنما اصول کا مقام رکھتی ہے ، علامہ ساجد علی نقوی
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ صلح امام حسن ؑ عالم اسلام کے لئے نقطہ آغاز اور رہنما اصول کا مقام رکھتی ہے جس سے سبق حاصل کرکے مسلمان انتشار و افتراق‘ جنگ و جدال اور قتل و غارت گری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے کا کہنا ہے کہ امام حسن مجتبی ؑ امیر المو ¿منین علی بن ابیطالب ؑ اور سید ہ فاطمہ زہرا ؑ کے پہلے فرزند تھے۔ اس لیے امام ؑ کا تولد پیغمبر گرامی ‘ انکے اہل بیت اور اس گھرانے کے تمام چاہنے والوں کی خوشیوں کا باعث بنا۔آپ کے بہت سے القاب ہیں کہ ان میں : سبط اکبر، سبط اول، طیب، قائم، حجت، تقی، زکی، مجتبی ،زاہد و برر سب سے زیادہ مشہور لقب ” مجتبی ” ہے آپ کو کریم اہل بیت بھی کہا جاتا ہے۔ پیغمبر اکر م نے امام حسن ؑ اور امام حسین ؑ کے بارے میں فرما یا: حسن ؑ اور حسین ؑ دونوں جوانان جنت کے سردار اور دونوں امام ہیں خواہ وہ قیام کریں یا بیٹھے رہیں۔“

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ صلح امام حسن ؑ عالم اسلام کے لئے نقطہ آغاز اور رہنما اصول کا مقام رکھتی ہے جس سے سبق حاصل کرکے مسلمان انتشار و افتراق‘ جنگ و جدال اور قتل و غارت گری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ حضرت امام حسنؑ نے جن مشکل‘ کٹھن اور سنگین حالات میں امت مسلمہ کو جنگ اور فساد سے بچانے کے لئے اور اسلام کی بقاءکے لئے اپنے حریف سے صلح کی یہ ان کے کردار کی خصوصیت اور سیرت کا امتیاز ہے۔ تنگ نظری‘ ذاتی خواہش اور انفرادی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلمانوں کے اجتماعی مفادات کے حصول اور اسلام کے استحکام کے لئے باہمی رواداری اور صلح و محبت کا ماحول بناکر آپ نے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسن ؑ کی سیرت و کردار سے الہام حاصل کرتے ہوئے ہم نے بھی وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جس سے نہ صرف ارض پاک انتشار و افتراق سے محفوظ رہا بلکہ پاکستانی عوام بھی اخوت کی لڑی میں پرﺅے جاچکے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ اور اخوت و وحدت ہمارا دینی و اسلامی فریضہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54706