22

بجٹ عوامی مشکلات کے پیش نظر مرتب کیا جائے، قائد ملت جعفریہ

  • News cod : 55999
  • 11 ژوئن 2024 - 15:44
بجٹ عوامی مشکلات کے پیش نظر مرتب کیا جائے، قائد ملت جعفریہ
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بجٹ سے قبل پریس کانفرنسز، اقتصادی سر وے اور دیگر لوازمات کئے جارہے ہیں مگر کچھ اقدامات اور فیصلے آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو دیکھ کر غیر روایتی انداز میں بھی کرنا بہت ضروری ہیں خصوصاً جن سیاسی معاشی حالات میں بجٹ پیش ہورہاہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںجن سیاسی و معاشی حالات میں بجٹ پیش ہورہاہے ضروری ہے کہ سیاسی خلفشارکے خاتمے کا ٹھوس حل نکالاجائے، مستحکم معیشت کےلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، معاشی اشاریے اسی وقت مستحکم ہوں گے جب سیاسی درجہ حرارت بہتر ہوگا، بجٹ حقائق پر مبنی اور عوامی ضروریات کے پیش نظر ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ 2024-25ءکے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بجٹ سے قبل پریس کانفرنسز، اقتصادی سر وے اور دیگر لوازمات کئے جارہے ہیں مگر کچھ اقدامات اور فیصلے آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو دیکھ کر غیر روایتی انداز میں بھی کرنا بہت ضروری ہیں خصوصاً جن سیاسی معاشی حالات میں بجٹ پیش ہورہاہے یا بنایاگیاہے اس کےلئے ضروری ہے کہ سیاسی خلفشار کے خاتمے کا ٹھوس حل نکالا جائے کیونکہ مستحکم معیشت کےلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ معاشی اشاریے اسی وقت مستحکم ہوسکتے ہیں جب سیاسی درجہ حرارت بہتر ہو اور پھر ہی بجٹ بھی نتیجہ خیز ثابت ہوسکتاہے، حقائق پر مبنی بجٹ پیش کیا جائے، عوامی ضروریات اورمسائل کو ترجیحی سطح پر رکھا جائے کیونکہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنیوالے ہم وطن، عام دیہاڑی دار مزدور، غریب کسان، مزارعہ، فیکٹری ملازم ،غریب طلبائ، سکولزنہ جا سکنے والے بچے یا اسی نوعیت کے دیگر کم ترین آمدن والے افراد ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بے یقینی کی کیفیت کا شکار ہوتے ہیں لہٰذابجٹ کو صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ بنانے کی بجائے عام آدمی کی مشکلات کے پیش نظر قابل عمل بجٹ پیش کیا جائے اور پھر اس پر سنجیدگی اور شفافیت سے عمل درآمد کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55999