6

شیخ زکزاکی کی رہائی کے لئے نائیجیریا احتجاجی مظاہرہ

  • News cod : 5672
  • 15 دسامبر 2020 - 14:16
شیخ زکزاکی کی رہائی کے لئے نائیجیریا احتجاجی مظاہرہ
حوزہ ٹائمز|نائیجیریا کے عوام نے کل ایک بار پھر دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے قائد شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

 حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے عوام نے ان مظاہروں میں شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سخت علالت اور بیماری کے باوجود طویل عرصے سے جیل میں قید رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور شیخ زکزاکی کی تصاویر تھیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔ فوج  ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ جیل ہی میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5672