8

مختصر حالات زندگی آغا سید حمید حسین الحسینی نجفی

  • News cod : 58969
  • 07 دسامبر 2024 - 17:48
مختصر حالات زندگی آغا سید حمید حسین الحسینی نجفی
اپنے طالب علمی کے ابتدائی ایام سے جونیئر طلاب علم کو پڑھاتے تھے جب اپ نے مدرسہ کھولا تو روندو کے مخلتف علاقوں سے لائق اور باصلاحیت طلاب علم آۓ اور اپ کے درس و تدریس سے مستفید ہوۓ

آغا سید حمید حسین نجفی الحسینی (1940) کو شوت روندو سکردو بلتستان میں پیدا ہوۓ آپ کے والد محترم کا نام سید حسین الحسینی تھا آپ پرائمری تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامع المقدمات وغیرہ میں اپنی چچا سید جواد الحسینی سے پڑھے آپ (1969) کو نجف اشرف چلے گئے جہاں اپ (1976) تک تعلیم حاصل کرتے رہے آپ کے استاد شیخ محمد علی مدرس، شیخ علی بلتستانی ، آغا طیب جزائری سے اخذ فیض کیا آپ دار العلوم حیدریہ ہرپوہ روندو سکردو بلتستان میں مدرس اعلی تھے اور آپ وہاں پر خطبہ جمعہ بھی دیتے تھے. آپ 65 کی عمر میں سنہ 2012ء میں بروز شہادت امام جعفر صادق وفات پاگۓ اور صحن جامع مسجد ہرپوہ روندو سکردو بلتستان میں مدفون ہے اپ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوۓ لیکن اپ نے پڑھ لکھ کر اور محنت مردانہ کے طفیل معاشرہ سازی میں اہم کردار ادا کیا۔
اپ کے استاد
آیت اللہ شیرازی
آیت اللہ سید عبداللہ شیرازی
آیت اللہ سید ابو القاسم خونی
آیت اللہ سید روح اللہ صفوی الموسوی الکاظمی المعروف امام خمینی بانی ایران
شجرہ نسب
سید حمید حسین الحسینی جلالی بن سید حسین بن سید میر عباس بن سید مرتضی شاہ بن سید جعغر شاہ بن سید علی جلالی بن سید سید امیر شاہ جلالی بن سید میر وزیر جلالی بن سید میر احمد جلالی بن سید حیدر شاہ بن سید میر مراد جلالی بن سید میر حسین (مدفون خانقاہ معلی سری نگر موضع گوبھکر کشمیر انڈیا) یہ شجرہ اس طرح ہوتے ہوئے جناب سید عبداللہ بن سید العابد و الذاہد ابن سید عبداللہ الحسین الاصغر ابن حضرت امام زین العابدین ابن حضرت امام حسین ابن حضرت امام علی ابن ابی طالب سے جاملتا ہے
شاگرد
حجتہ الاسلام سید حمید حسین جلالی کے شاگردوں کی تعداد بہت زیادہ ہے آغا صاحب اپنے طالب علمی کے ابتدائی ایام سے جونیئر طلاب علم کو پڑھاتے تھے جب اپ نے مدرسہ کھولا تو روندو کے مخلتف علاقوں سے لائق اور باصلاحیت طلاب علم آۓ اور اپ کے درس و تدریس سے مستفید ہوۓ اپ کے کامیاب۔شاگردوں میں سے بعض مندرجہ زیل ہے
حجتہ الاسلام شیخ ڈاکڑ مشتاق حسین حکیمی( جنرل سکیٹری ایم ڈیبلو ایم گلگت بلتستان ) جنہوں نے حوزہ علمیہ سے پی ایچ ڈی کیڈگری لے ہے
حجتہ الاسلام شیخ محمد ابراہیم ( معلم جامعہ منصوریہ سکردو)
حجتہ الاسلام شیخ ولایت آف تھورسے بلامیک روندو
حجتہ الاسلام شیخ علی نقی ( نائب امام جمعہ گلگت )

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58969

ٹیگز

مزید خبریں