وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس ا لشیعہ پاکستان کے زیراہتمام حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں شریعہ ایکسپرٹ پروگرام 27 جنوری بروز پیر منعقد ہوگا۔یہ پروگرام اسٹیٹ بینک آف پاکستان او الصادق انسٹیٹیوٹ برائے اسلامک بینکنگ ،فنانس و تکافل کے اشترا ک اور تعاو ن سے بعد نماز ظہرین 1 بجے شروع ہوگا۔مکتب امامیہ سے تعلق رکھنے والے مدارس کے علمائ، طلباﺅ طالبات شریک ہوں گے۔
مہتمم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر علامہ محمد افضل حیدری کے کلیدی خطاب سے شریعہ ایکسپرٹ پروگرام کا آغاز ہوگا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مسٹر سرفرازاور مقصود بھٹی،بحرین سے ڈاکٹر مغیث شوکت اور الصادق انسٹی ٹیوٹ سے مولانا مظہر حسین زیدی ٹریننگ سیشن سے خطاب کریں گے ۔