4

ماہ رمضان المبارک میںاللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دسترخوا ن پر دعوت دیتا ہے، علامہ مرید نقوی

  • News cod : 60469
  • 08 مارس 2025 - 16:24
ماہ رمضان المبارک میںاللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دسترخوا ن پر دعوت دیتا ہے، علامہ مرید نقوی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مریدحسین نقوی نے کہا ہے کہ روزہ خفی عبادت ہے۔ ماہ رمضان المبارک میںاللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دسترخوا ن پر دعوت دیتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مریدحسین نقوی نے کہا ہے کہ روزہ خفی عبادت ہے۔ ماہ رمضان المبارک میںاللہ تعالیٰ ہمیں اپنے دسترخوا ن پر دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا قرآن متقی کے لیے ہدایت ہے۔ تقویٰ کا مطلب خاردار راستے سے دامن بچا کر احتیاط سے گذرنا ہے۔ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی قیادت میں اسلام کے نام پر بننے والا ملک ہے مگر افسوس یہاں کرپشن بہت زیادہ ہوچکی ہے، مشکل سے کسی سرکاری ادارے میں کوئی ایماندار شخص ملتاہے، جس کا مطلب ہے کہ معاشرے نے تقویٰ اختیار نہیں کیا۔ البتہ گندے معاشرے میں نیک عمل کرنے والے لوگ متقی ہیں۔علامہ مرید نقوی نے کہا کہ غیب ،ملائکہ، قیامت اور ولایت علی پر ایمان، قیام الصلوٰة تقوی ٰ کی نشانیوں میںسے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ولایت علی کے بغیر اعمال قبول نہیں،قیامت کے دن ولایت علی کا سوال سب سے آخر پر ہوگا۔ آخری حجت خدا حضرت امام مہدی علیہ السلام کی موجودگی کا اقرار بھی تقوی کی نشانیوں میں سے ہے۔ا ن کا کہنا تھاکہ نماز کو قائم کرنے والے کے لئے باوضو ہونے کے ساتھ لباس کا مباح ہونا بھی ہے،جس کا مطلب صرف اس کا غصبی نہ ہونے کے ساتھ یہ بھی ہے کہ اس کا خمس ادا کیاہوا ہو۔

علامہ مرید نقوی نے واضح کیا کہ جو خمس ادا نہیں کرتا وہ حق زہرا سلام اللہ علیہا کا غاصب ہے۔کیونکہ خمس کی ادائیگی نماز کی طرح واجب ہے۔انہوںنے کہا خمس اس ادارے کو ادا کریں ،جہاں کام ہور ہا ہو۔ا ن کا کہنا تھا کہ نماز وقت پر ادا کریں۔ جان بوجھ کر تاخیرکرنا درست نہیں۔امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی والدہ ماجدہ فاطمہ بنت اسد کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عظیم المرتب خاتون کی گود میں نبوت نے پرورش پائی۔سید المرسلین حضر ت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چچی فاطمہ بنت اسدکے جنازے کی 70 تکبیریں پڑھائیں۔ اپنے لباس کا کفن پہنایااور انہیں قبر میں اتارنے سے پہلے خود ان کی قبر میں خود گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60469

ٹیگز