اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی، مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
معزز وفد نے مختلف امور میں علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔
ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔