14

کوہاٹ میں عالم اسلام کے عظیم ہیرو شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کا اجتماع

  • News cod : 6202
  • 24 دسامبر 2020 - 13:19
کوہاٹ میں عالم اسلام کے عظیم ہیرو شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کا اجتماع
حوزہ ٹائمز|عالم اسلام کے عظیم ہیرو شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے سلسلے میں کوہاٹ میں علاقہ کے نوجوانوں نے لنڈی کچئی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا، جس میں علاقے بھر کے قرآن سنٹرز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالم اسلام کے عظیم ہیرو شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے سلسلے میں کوہاٹ میں علاقہ کے نوجوانوں نے لنڈی کچئی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا، جس میں علاقے بھر کے قرآن سنٹرز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تقریری، منقبت خوانی، مضمون نویسی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے پیروکار جوانوں کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں علامہ سید قیصر عباس الحسینی سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6202