20

اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس منعقد

  • News cod : 6260
  • 25 دسامبر 2020 - 0:59
اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس منعقد
حوزہ ٹائمز| اتحادتنظیمات مدارس پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک اہم اجلاس حکومت کی طرف سے جاری شدہ مدارس بندش کی حالیہ نوٹیفکیشن پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے ساتھ منعقد ہوا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتحادتنظیمات مدارس پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک اہم اجلاس حکومت کی طرف سے جاری شدہ مدارس بندش کی حالیہ نوٹیفکیشن پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے ساتھ منعقد ہوا۔

طویل بات چیت کے بعد فیصلہ ہوا کہ اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان اور صوباٸی حکومت باہمی مشاورت اور رابطہ میں رہیں گے اورقومی مفادمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اجلاس میں حکومت کی طرف سے چیف سیکرٹری کے علاوہ ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی موجود تھے۔ جبکہ اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد میں مولانا حسین احمد، علامہ عابد حسین شاکری نماٸندہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان،مولانا ڈاکٹر عطا ٕالرحمن ناظم اعلی رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان،مولانا رفیع اللہ قاسمی مہتمم جامعہ فاروقیہ حیات آباد ،مولانا قاری احسان الحق، دارالعلوم سرحد، مولانا عمر بن عبدالعزیز صوباٸی مسٸول وفاق المدارس السلفیہ پاکستان،مولانا عبدالوہاب، معاون مسٸول بنات وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع پشاور،مفتی فضل واجد، کوآرڈینیٹر پشاور تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، مولانا محمد طیب قریشی کے علاوہ دیگر علماٸے کرام شریک تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6260