اسلام آباد میں موجود ذرائع کے نمائندوں کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے اور ان کے آغاز میں چند گھنٹے باقی ہیں۔
اس سے قبل بعض ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ یہ مذاکرات مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوں گے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
اطلاعات کے مطابق پہلے دونوں ممالک کے وفود پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔
ان ملاقاتوں کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے، اور موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ گفتگو دوپہر کے بعد ہوگی۔












