18

مکتبِ شہید قاسم سلیمانی کی ترویج علم اور ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے،مولانا بشیر احمد بٹ کشمیر

  • News cod : 6511
  • 29 دسامبر 2020 - 0:11
مکتبِ شہید قاسم سلیمانی کی ترویج علم اور ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے،مولانا بشیر احمد بٹ کشمیر
مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجۃ الاسلام بشیر احمد بٹ نے سپاہ قدس کے سابق سربراہ، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی ایک انٹرویو میں کہا کہ قاسم سلیمانی کی حکمت عملی و استقامت سے داعش کو عراق و شام میں سخت ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے عالم دین حجۃ الاسلام بشیر احمد بٹ نے سپاہ قدس کے سابق سربراہ، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک انٹرویو میں کہا کہ قاسم سلیمانی کی حکمت عملی و استقامت سے داعش کو عراق و شام میں سخت ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قدس قاسم سلیمانی نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا اور گریٹر اسرائیل کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بدلے دشمن کے ایک اعلٰی فوجی کمانڈر کو قتل کرنا معمولی بدلہ ہے، انتقام سخت یعنی پوری دنیا سے استعماری قوتوں کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکتبِ شہید قاسم سلیمانی کی ترویج علم اور ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے۔ مولانا بشیر احمد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ شہید امریکی اسلام کے مقابلے میں اسلام ناب محمدی (ص) کے علمبردار تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6511