7

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر صدارت اجلاس، تمام مدارس مرکزی انتظامیہ کے فیصلے کے پابند ہیں

  • News cod : 6583
  • 29 دسامبر 2020 - 18:05
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر صدارت اجلاس، تمام مدارس مرکزی انتظامیہ کے فیصلے کے پابند ہیں
مدارس کی بندش اور دوران تعلیمی نظام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ خان کی زیر صدارت ایک اھم اجلاس ہوا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدارس کی بندش اور دوران تعلیمی نظام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ خان کی زیر صدارت ایک اھم اجلاس ہوا۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیرحسین لغاری،اسٹنٹ کمشنر کلاچی کرامت اللہ خان علامہ محمد رمضان توقیر اور مولانا قاری سراج احمد خلیل کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مدارس مھتمم نے شرکت کی.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی دوسری خطرناک لھر سے ھم گزر رھے ھیں۔الحمداللہ بھتر انتظامات اور حفاظتی تدابیر سے ھم نے کرونا وائرس سے نبٹنے کی تیاریاں کی ہیں۔مگر مدارس میں کرونا وائرس کے متعلق مدارس مہتمم نے کیا انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے کھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس وقت دو سوکیسز کتونا سے متاثرہ ہیں۔جن میں بیس صحتیاب ہو گئے ہیں اور بیس سے زائد افراد مزید صحتیاب ہو جائیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک سوساٹھ کرونا سے متاثرہ افراد رہ جائیں گے۔اور یہ حالت تشویش ناک نہیں ہے.

بیرون ممالک احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد سے لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سکولز میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سکولز کی بندش کی۔مدارس کے کھلنے یابندش کے فیصلے انکے مرکزی انتظامیہ کے فیصلے کے متعلق صوبائی حکومت کو اگاہ کر دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ان دنوں اجتماع سے گریز کیا جائے ۔اور رش بھی نہ۔ھو۔مہتمم مدارس نے بتایا کہ مدارس میں نزلہ زکام اور کھانسی کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جاتاہے۔ڈیرہ میں اس وقت چارسو پچاس مدارس ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے مدارس میں زیر تعلیم طلباء کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اھم اجلاس بلایا۔

تمام مدارس مرکزی انتظامیہ کے فیصلے کے پابند ہیں۔مدارس میں حفاظتی تدابیر پر سو فیصد عمل کیا جارھاھے۔انتظامیہ سے مکمل تعاون رکھیں گے۔اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی مانگی گئی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6583