8

ایران دنیا کا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے واحد اسلامی ملک ہے، آیت اللہ جزائری

  • News cod : 6678
  • 30 دسامبر 2020 - 22:23
ایران دنیا کا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے واحد اسلامی ملک ہے، آیت اللہ جزائری
مجلس خبرگان رہبری کے خوزستانی عوامی نمائندے نے محترمہ طیبہ مخبر کی انسانی ٹسٹ کے لئے رضاکارانہ آمادگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) ایگزیکٹو اسٹاف کے سربراہ محترم ڈاکٹر مخبر کی بیٹی محترمہ طیبہ مخبر کی پہلے انسانی ٹسٹ کے عنوان سے ویکسین لگوانے کے لئے رضاکارانہ آمادگی کی خبر بہت خوش آئند تھی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،اہواز ایران،حوزہ علمیہ خوزستان کے سربراہ آیت اللہ سید محمد علی موسوی جزائری نے آج صبح اپنے درس خارج کے آغاز میں ایرانی کورونا ویکسین کے انسانی ٹسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس عظیم سائنسی کارنامے کی تعریف کی اور کہا کہ ایران دنیا کا ویکسین تیار کرنے والے ان چند ممالک میں سے واحد مسلمان ملک ہے جو کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار میں کامیاب ہوا اور یہ ہمارے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے خوزستانی عوامی نمائندے نے محترمہ طیبہ مخبر کی انسانی ٹسٹ کے لئے رضاکارانہ آمادگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) ایگزیکٹو اسٹاف کے سربراہ محترم ڈاکٹر مخبر کی بیٹی محترمہ طیبہ مخبر کی پہلے انسانی ٹسٹ کے عنوان سے ویکسین لگوانے کے لئے رضاکارانہ آمادگی کی خبر بہت خوش کن تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات میں حکومتی اعلیٰ عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ کی پیش قدمی سے معاشرے میں امید کی لہر دوڑتی ہے۔ یقیناً ، یہ خوزستانی عوام کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے کہ مرحوم آیت اللہ مخبر کے گھر اور دزفول شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رضاکارانہ طور پر ویکسین لگوانے کی آمادگی کا اعلان کرتی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6678