13

برطانوی خفیہ ایجنسی سرمایہ کاری سے بننے والی فلم سے اظہار بیزاری کرتے ہیں، بائیکاٹ کیا جائے،علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 7041
  • 03 ژانویه 2021 - 18:17
برطانوی خفیہ ایجنسی سرمایہ کاری سے بننے والی فلم سے اظہار بیزاری کرتے ہیں، بائیکاٹ کیا جائے،علامہ سبطین سبزواری
شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے برطانیہ میں تیار ہونے والی متنازع فلم خاتون جنت کو شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازش قراردیتے ہوئے اس سے اظہار بیزاری کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی کی سرمایہ کاری سے بننے والی فلم کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے برطانیہ میں تیار ہونے والی متنازع فلم خاتون جنت کو شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازش قراردیتے ہوئے اس سے اظہار بیزاری کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی کی سرمایہ کاری سے بننے والی فلم کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم آئی سیکس MI-6کے ایجنٹوں اورجھنگ کے تکفیری دہشتگردگروہ میں کوئی فر ق نہیں۔دونوں نے اسلام کی قوت کو پارہ پارہ کیا اور مسلمانوں میں نفرتیں پیدا کیں۔ ان کی سازشوں کو پہلے بھی ناکام بنایا تھا،یہ آئندہ بھی نامراد ہوں گے ۔

صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا جعفر عباس نقوی اور سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فقہی اختلافات کے باوجود شیعہ سنی مکاتب فکر، امت اسلامیہ میں نفرتیں پیدا کرنے والوں کے خلاف متحد ہیں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے غلیظ ٹولے کی سازشوں کو اتحاد امت سے ناکام بنائیں گے اور یہ معاشرے کے لئے عبرت کا نشان ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی اختلافات چودہ صدیوں پرانے ہیں۔ان کو اچھالنے والے استعماری ایجنٹ ہیں جو شیعہ مسلک میں بھی تقسیم پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیںلیکن عوام دین کے ان غداروں کو پہچان چکے ہیں ۔انشاءاللہ یہ تباہ و برباد ہوں گے اور ان کا ایجنڈا پہلے بھی قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ناکام بنایا تھا،آئندہ بھی ناکام بنائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7041