9

آیت اللہ مصباح یزدی کو آج صبح 9بجے حرم حضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کیا جائےگا

  • News cod : 7058
  • 04 ژانویه 2021 - 0:41
آیت اللہ مصباح یزدی کو آج صبح 9بجے حرم حضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کیا جائےگا
مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کو کل بروز پیر 9:00صبح تشییع جنازہ کے بعد قم میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین اور خبرگان کونسل کے رکن مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے پیکر کو مشہد مقدس میں حرم مطہر رضوی کا طواف کرانے کے بعد انھیں قم منتقل کیا کیا گیا۔

اس سے قبل مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکر پاک پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نماز جنازہ ادا کی اور اس کے بعد حرم مطہر شاہ عبدالعظیم کا طواف کروایا گيا تھا ۔

مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کو آج بروز پیر 9:00صبح تشییع جنازہ کے بعد قم میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

یاد رہے ممتاز عالم دین، ماہرین کونسل کے رکن اور امام خمینی تحقیقی و تعلیمی مرکز کے سربراہ آیۃ اللہ محمد تقی مصباح یزدی کا ایک مہینے کی علالت کے بعد جمعے کو انتقال ہو گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7058