10

عوام کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، سربراہ حوزہ علمیہ کوپن ھیگن ڈنمارک

  • News cod : 7395
  • 07 ژانویه 2021 - 14:46
عوام کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، سربراہ حوزہ علمیہ کوپن ھیگن ڈنمارک
حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں غریب محنت کشوں کو بےدردی سے شہید کیا گیا۔ مقتولین کے ورثا گزشتہ پانچ دن سے جنازے رکھ کر شدید سردی میں وزیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں غریب محنت کشوں کو بےدردی سے شہید کیا گیا۔ مقتولین کے ورثا گزشتہ پانچ دن سے جنازے رکھ کر شدید سردی میں وزیر اعظم کی آمد کے منتظر ہیں۔ انہیں ان کی غربت کے باعث نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی غیور شیعہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایک تسلسل کے ساتھ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے شیعیان علی کا قتل عام جاری ہے اور دہشت گرد مسلسل اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے پر امن شہریوں کو ظلم اور بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک فوج اور ریاستی ادارے ان سفاک انسان دشمن دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس ان کی پناہ گاہوں اور ان کے مالی سپورٹرز کا خاتمہ کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7395