11

ایرانی شہر قم میں سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی جلسہ/ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی سطح پر داعش کو وجود میں لانے والوں کو ذلیل و رسوا کریں،مقریرین

  • News cod : 7439
  • 07 ژانویه 2021 - 23:02
ایرانی شہر قم میں سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی جلسہ/ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی سطح پر داعش کو وجود میں لانے والوں کو ذلیل و رسوا کریں،مقریرین
تعزیتی اور احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ اراکی نے کہا کہ شهداء باعث حیات اور نشاط اقوام ہیں. وہ عظیم مرتبہ پر فائز ہو گئے ہیں.تمام مسلمان ممالک دارالاسلام ہے دارالاسلام اور اھل اسلام کی حفاظت سب پر لازم ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طلاب کوئٹہ ، مقیم حوزہ علمیہ قم، دفتر قائد ملت جعفریہ، قم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، قم،جامعہ روحانیت بلتستان،جامعہ روحانیت گلگ،جامعہ روحانیت سندھ،جامعہ روحانیت بلوچستان،جامعہ روحانیت خیبرپختونخواہ، طلاب کراچی، مقیم حوزہ علمیہ قم اور جامعہ بعثت پاکستان، شعبہ قم کی جانب سے سانحہ مچھ کے خلاف مدرسہ حجتیہ قم میں تعزیتی مظاہرہ کیا گیا۔

تعزیتی اور احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ اراکی نے کہا کہ شهداء باعث حیات اور نشاط اقوام ہیں. وہ عظیم مرتبہ پر فائز ہو گئے ہیں.تمام مسلمان ممالک دارالاسلام ہے دارالاسلام اور اھل اسلام کی حفاظت سب پر لازم ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے از لحاظ فوج، ایٹمی توانائی، آبادی اور جغرافیائی اعتبار سے بھی بہت اہم ہے اور اسلام کی خدمت کرسکتا ہےدشمن خدا اسکو کمزور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.
تین اہم تجاویز برائے خدمت شھدا،

انکا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل حقوق دانوں، وکلاء کا بینچ بنے جو بین الاقوامی سطح پر داعش کے بنانے والوں کو رسوا کریں ان ممالک پر مقدمہ درج کرائیں اور بین الاقوامی سطح پر تبلیغی، میڈیا، چینل بنیں جو ہر جگہ دائمی تکفیر کا مقابلہ کریں استکبار کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے، بین الاقوامی سطح پر شھدا کے خاندان کی کفالت اور مالی امداد کے لئے بجٹ مخصوص کیا جائے تا کہ شھید کے لواحقین کو عزت کی زندگی گزارنے کا حق دیا جائے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7439