وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین شیخ جواد حافظی نے کہا ہے کہ سکردو میں ہزارہ برادری کے حق میں نکالی گئی ریلی میں بعض افراد نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے پرامن احتجاج کا تاثر خراب کرنے کی کوشش کی تھی جس کو موقع پر ہی ناکام بنا دیا گیا تھا۔
اس طرح کی باتیں مظلوموں کے مسائل میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔ ایسے افراد کو سختی سے روکنے کی ضرورت ہے۔ احتجاج کا ایجنڈا طے شدہ تھا جس میں قومی سلامتی کے اداروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا












