14

تہران میں پاکستان سے تعزیت اور سانحہ مچھ کے خلاف احتجاج،ایران پاکستان کے غم میں شریک ہے، پیغام+تصاویر

  • News cod : 7625
  • 10 ژانویه 2021 - 23:31
تہران میں پاکستان سے تعزیت اور سانحہ مچھ کے خلاف احتجاج،ایران پاکستان کے غم میں شریک ہے، پیغام+تصاویر
تہران میں واقع پاکستانی سفارت خانہ کے باہر ایرانی اسٹوڈنٹس اور عوام کی جانب سے شہدائے مچھ کے لواحقین اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کے اظہار کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

فارس نیوز کے مطابق تہران میں واقع پاکستانی سفارت خانہ کے باہر ایرانی اسٹوڈنٹس اور عوام کی جانب سے شہدائے مچھ کے لواحقین اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کے اظہار کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس تعزیتی احتجاج میں شرکت ایرانی عوام نے دہشتگردی و مذہبی منافرت کے خلاف نعرے لگائے جبکہ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر “مظلومین کے ہم حامی ہیں”، “شہدائے کوئٹہ کی تسلیت عرض ہے”، “پاکستانی قوم ہم تمہارے ساتھ ہیں” اور “ایران پاکستان کے غم میں شریک ہے” جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرے میں شریک بڑی تعداد میں مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی دونوں ممالک کی برادر عوام کو ایک دوسرے کے غم میں برابر کا شریک قرار دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7625