9

آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر،مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

  • News cod : 7747
  • 13 ژانویه 2021 - 14:18
آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر،مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس برائے 2021 مرکزی دفتر مسلم ٹاون موڑ لاہور میں منعقد ہوا۔ 10,11,12جنوری کو ہونے والا اجلاس نئے تنظیمی سال کا پہلا اجلاس تھا۔ اس اجلاس میں مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کیا اور نئے سال کے لیے اپنی کابینہ کی منظوری مجلس عاملہ سے لی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس برائے 2021 مرکزی دفتر مسلم ٹاون موڑ لاہور میں منعقد ہوا۔ 10,11,12جنوری کو ہونے والا اجلاس نئے تنظیمی سال کا پہلا اجلاس تھا۔ اس اجلاس میں مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کیا اور نئے سال کے لیے اپنی کابینہ کی منظوری مجلس عاملہ سے لی۔ نئے سال کے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھانے والے کابینہ کے اراکین کے نام اور انکی ذمہ داریاں حسب ذیل ہیں:
سینئیر نائب صدر برادر زاہد مہدی ،نائب صدر برادر حسن عارف ،جنرل سیکرٹری برادر سید محمد عباس ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر دانش نقوی،
محبین انچارج: برادر عباس رضا سیکرٹری تعلیم برادر علی رضا، نشرواشاعت برادر غازی رضا نقوی اور سیکرٹری طلاعات برادر مہر عباس ہوں گے۔

مرکزی صدر نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

اجلاس میں ملک بھر سے اراکین عاملہ نے شرکت کی اور سالانہ پروگرام کی منظوری بھی دی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7747