16

ہم دینی مناسبتوں اورشعائر حسینیہ کے ذریعہ لوگوں کودین کی دعوت دیں، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی

  • News cod : 8183
  • 16 ژانویه 2021 - 21:03
ہم دینی مناسبتوں اورشعائر حسینیہ کے ذریعہ لوگوں کودین کی دعوت دیں، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےاپنےخطاب میں فرمایا کہ ضروری ہےکہ عراق مجالس عزاء اورواقعہ کربلاء کےالمناک واقعےکی یاد کو باقی رکھنےاور تازہ رکھنےمیں سرفہرست رہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےنجف اشرف میں منعقدہ انتیسویں تبلیغی کانفرنس برای مبلغین و مبلغات سےخطاب اورمرکزی دفترکےبیان کو پڑھ کر سنایا۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےاپنےخطاب میں کہا کہ ضروری ہےکہ عراق مجالس عزاء اورواقعہ کربلاء کےالمناک واقعےکی یاد کو باقی رکھنےاور تازہ رکھنےمیں سرفہرست رہےاوراس شرف سےخود کو مشرف کرتا رہےاس لئےکہ یہاں ہی دنیا کےحوزات علمیہ کی اصل وماں کا درجہ رکھنے والا حوزہ علمیہ ہےساتھ ساتھ المناک واقعہ عراق میں ہی رونما ہوا اور آج تک دین اسلام کی بقا اوراسکےدفاع میں جام شہادت نوش کرنےوالی مقدس ہستیوں کےاجساد طاہرہ آج تک اسی سرزمین کی آغوش میں ہیں۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےمزید بیان کیا کہ لازمی ہےکہ ہم دین و مذہب کی معرفت، امر بالمعروف و نہی عن المنکر،معاشرے کو شہیدوں اورزخمیوں کی احوال پرسی اورانکی معنوی، مادی اورعاطفی ہرممکنہ مدد پر ترغیب دلانےمیں ان مبارک مہینوں سےکہ جوعبادات سے مخصوص ہیں اور شعائر حسینیہ سےمدد اورکسب فیض کریں۔ اسی طرح ہمیں ان دینی مناسبتوں اورشعائر حسینیہ کوایک وسیلہ بنانا چاہئے تاکہ اس کے ذریعہ ہم لوگوں کودین کی دعوت دیں امر بالمعروف اور نہی المنکر جیسےعظیم فریضے کو ادا کریں اور لوگوں کو ان دینی مناسبتوں اور شعائر پر خصوصی توجہ دینے کی نصیحتیں کرتے رہیں۔
اسی طرح یہ بھی لازمی ہے کہ ہم انہیں پاک مناسبتوں سےکسب فیض کرتے ہوئے لوگوں کو شہیدوں کے متعلقین کی خبر گیری اورانکی ہر ممکنہ مدد کی ترغیب دلاتے رہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8183