22

دو سال کی مدت میں 40 لوگوں نے حرم معصومہ(س)قم میں دین اسلام قبول کیا

  • News cod : 8363
  • 18 ژانویه 2021 - 13:12
دو سال کی مدت میں 40 لوگوں نے حرم معصومہ(س)قم میں دین اسلام قبول کیا
آستانہ مقدسہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے بین الاقوامی امور کے دفتری سربراہ نے ،کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے سالانہ 20 لاکھ غیر ایرانی زائرین اور سیاحوں کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں ، حرم مطہر بنت موسی ابن جعفر علیہما السلام میں مختلف ممالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے 40 لوگوں نے دین مبین اسلام کو قبول کر لیا ہے ، جنہیں ایک ڈاکومنٹری کی صورت میں شائع کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق آستانہ مقدسہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے بین الاقوامی امور کے دفتری سربراہ نے ،کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے سالانہ 20 لاکھ غیر ایرانی زائرین اور سیاحوں کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں ، حرم مطہر بنت موسی ابن جعفر علیہما السلام میں مختلف ممالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے 40 لوگوں نے دین مبین اسلام کو قبول کر لیا ہے ، جنہیں ایک ڈاکومنٹری کی صورت میں شائع کرنے کی ضرورت ہے۔

آستانہ مقدسہ کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ،کمال ثریا اردکانی نے ، انٹرنیشنل نیشنل میڈیا کے ڈائریکٹر جنرل اور حرم مطہر کے نائب متولی و ثقافتی امور کے نائب کے مابین ایک ملاقات ، جو کہ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے علامہ طباطبائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی،حضرت معصومہ(س) کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کی صلاحیتوں اور میڈیا کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے سال کے آغاز سے اب تک 440 میڈیا پروگرام تیار کیے ہیں اور یہ پروگرامز 27 مختلف الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں نشر ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8363