28

حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچم ِاسلام کی سر بلندی کےلئےقربانیاں پیش کی ہیں،آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 8444
  • 19 ژانویه 2021 - 14:15
حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچم ِاسلام کی سر بلندی کےلئےقربانیاں پیش کی ہیں،آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق کے مختلف صوبوں خاص کربغداد بصرہ اور واسط سےآئے مومنین پرمشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام ہماری خواتین کے لئے پاکیزہ ومقدس نمونہ عمل ہیں ہماری خواتین کو اپنی زندگی کےہرشعبےمیں انکی اقتداء کرنا چاہئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق کے مختلف صوبوں خاص کربغداد بصرہ اور واسط سےآئے مومنین پرمشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام ہماری خواتین کے لئے پاکیزہ ومقدس نمونہ عمل ہیں ہماری خواتین کو اپنی زندگی کےہرشعبےمیں انکی اقتداء کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام نے پرچمِ اسلام کی سربلندی اور مسلمان صراط مستقیم سےواقف رہیں اسلئےعظیم قربانیاں دی ہیں اور بی بی ؑ نے جتنے آلام ومصائب اور زیادتیاں سنت محمدیہ سےخارج افراد کی جانب سے سہی ہیں وہ بی بیؑ کی جانب سے دین اور دین کے ارکان کی حفاظت اوران کے دفاع کا نتیجہ تھا۔
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نےمومنین کی دعوت دی کہ وہ زیارات عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ کوایک نایاب موقع سمجھتےہوئےاس سےاپنےاندرمنفی چیزوں کی تحدید اور اقرارکےبعد ہمیشہ کے لئے خود کو اس سے دور رکھنے کےعہد کے ساتھ ایجابی تبدیلیوں کو یقینی بنائیں اسلئے کہ عتبات عالیات اورمراقد مقدسہ تقرب ورضائے الہی کےحصول کے لئے بہترین وسیلہ ہیں۔

انہوں نےمومنین سےفرمایا کہ عتبات عالیات اور مراقد مقدسہ کی زیارات کے وقت ایسا نہ ہو کہ آپ صرف دنیاوی حاجتوں کی لمبی چوڑی فہرست اور آرزؤں تک محدود رہ جائیں بلکہ یہ خیال ضروررہے کہ ہماری آرزؤئیں انکی شان کےمطابق ہونے کے ساتھ ساتھ پہلے تقرب الہی کی دعا کریں پھر اس کے بعد اپنی دنیا و آخرت کی کامیابی کے لئے جو چاہیں مانگیں اسلئے کہ یہاں دعائیں ضرور پوری ہوتی ہیں اور ہمارے لئے خدا کی یہ عظیم نعمت ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8444