18

صدر جامعہ روحانیت بلتستنان پاکستان کا آیت اللہ حسنین شعبانی سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت

  • News cod : 8555
  • 20 ژانویه 2021 - 11:23
صدر جامعہ روحانیت بلتستنان پاکستان کا آیت اللہ حسنین شعبانی سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ بحق محمد و آل محمد مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے -

وفاق ٹائمزکی رپوٹ کے طابق جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے آیت اللہ حسنن شعبانی کے بھائی حجت الاسلام شیخ رضا شعبانی کی وفات پر تعزیت پیش کیہے۔

حجۃ الاسلام شیخ رضا شعبانی فرزند آیة اللہ شیخ علی نجفی مرحوم برلمو کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد لاہور میں اس دار فانی سے رخصت کر گئے ہیں۔
مرحوم مدرسہ جعفریہ برلمو کا ناظم اعلی تھے آپ نے اپنے والد بزرگوار کے مدرسے کو ازسر نو قائم کیا برولمو جیسے دور افتادہ اور پسماندہ گاؤں میں باقاعدہ جامعہ بنا کر وہاں قرب و جوار کے درجنوں طلباء کو اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کر نے کا موقع فراھم کیا
اس المناک مصیبت پر ہم ان کے بھائی آیة اللہ شیخ حسنین شعبانی اور فرزند شیخ احمد شعبانی اورانکےداماد شیخ مرتضی شعبانی کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ بحق محمد و آل محمد مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے –
محمد حسین حیدری
صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8555