7

عراق، بغداد میں دھماکے درجنوں شہید اور زخمی

  • News cod : 8696
  • 21 ژانویه 2021 - 21:10
عراق، بغداد میں دھماکے درجنوں شہید اور زخمی
موصولہ خبروں کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں یہ دھماکے الطیران چوک اور باب الشرقی کے علاقے میں ہوئے جن میں کم سے کم اٹھائیس افراد شہید اور تہتر زخمی ہو گئے۔

وفاق ٹائمز-موصولہ خبروں کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں یہ دھماکے الطیران چوک اور باب الشرقی کے علاقے میں ہوئے جن میں کم سے کم اٹھائیس افراد شہید اور تہتر زخمی ہو گئے۔

السومریہ ویب سائٹ نے بھی اپنی رپورٹ اعلان کیا ہے کہ بغداد کے الطیران چوک اور باب الشرقی میں ہونے والے دھماکوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خود کش دھماکے تھے- بغداد آپریشنل کمان نے بھی کہا ہے کہ الطیران چوک پر ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا –

سیکورٹی فورس کے جوانوں نے جائے واقعہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور آس پاس کے راستوں کو بند کر دیا۔

دھماکے اور اسکے بعد کی صورتحال کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8696