31

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے بغداد میں دہشت گردی کی شدید مذمت

  • News cod : 8720
  • 21 ژانویه 2021 - 23:00
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے بغداد میں دہشت گردی کی شدید مذمت
نجف اشرف سے آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بغداد میں ہونے والے  بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زمہ داروں کی شناخت کرکے ان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف سے آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بغداد میں ہونے والے  بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زمہ داروں کی شناخت کرکے ان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

بیان کا مکمل متن:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ

(الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِیبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَیْهِ رَاجِعونَ)

بغداد کے الباب الشرقی بازار کے قریب ہونے والے دو بم ھماکوں میں بے گناہ لوگوں کی شھادت کی خبر موصول ہوئی جو انتہائی تکلیف دہ گزری۔
فَلا حَوْلَ وَلَا قُوَّة الاّ بِاللهِ الِعَلِيُّ الْعَظِيمُ.

ہم اس مجرمانہ اور وحشیانہ اقدام کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں، اور ان کے لئے صبر جمیل اور سلامتی کی دعا کرتے ہیں، اور اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی مکمل صحتیابی کے لئے خداوند کی درگاہ میں دعاگو ہیں۔

عراقی مظلوم عوام خصوصا مخلص سکیورٹی اداروں کو بیدار رہنے کی ضروت ہے، اور ان اداروں کو چاہیے کہ وہ اس حادثے کے محرکات اور زمہ داروں کی شناخت کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسا حادثہ رونما نہ ہو۔

بلاشبہ، عراقی مظلوم قوم کے تمام لوگوں کو مذہبی اور قومی فریضہ کی حیثیت سے سیکیورٹی اداروں اور عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ، عراق کے افواج کے ہاتھوں زخم کھانے ہوئے بزدل دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ یہ مظلوم قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، مخلص لوگ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی بھی دریغ نہیں کریں گے ۔
(انَّ اللّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَواْ وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ)۔

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8720