14

ٹرمپ چلا گیا اور فلسطین باقی ہے، تحریک جہاد اسلامی فلسطین

  • News cod : 8804
  • 22 ژانویه 2021 - 17:28
ٹرمپ چلا گیا اور فلسطین باقی ہے، تحریک جہاد اسلامی فلسطین
تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ اتحاد کرنے والے عرب ممالک نے مسئلہ فلسطین سے لاتعلقی کا مظاہرہ کیا اور امریکہ نے فلسطینی حامیوں کو جنگ، محاصرے اور پابندیوں کی دھمکی دی، لیکن پھر بھی ملت فلسطین اپنی سرزمین پر استقامت کے ساتھ کھڑی مزاحمت و مقاومت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

وفاق ٹائمز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی عہدے کے دوران القدس ، کرانہ باختری اور شامی جولان پر صہیونی تسلط حاصل کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا تھا، لیکن وہ چلا گیا اور فلسطین کی سرزمین باقی رہی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ جو کچھ ہوا اور اس کے منصوبوں کی ناکامی،امریکی اقتدار میں آنے والی نئی سیاسی ٹیم کے لئے پہلا اور سب سے اہم سبق ہے ،کوئی بھی ہماری سرزمین کو نہیں چھین سکتا اور ہمیں اپنے ہی وطن میں ہمارے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔لیکن دوسرا سبق ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے دشمنوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا اورخود کو اپنے ملک کی دولت سمیت ٹرمپ کے حوالہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ اتحاد کرنے والے عرب ممالک نے مسئلہ فلسطین سے لاتعلقی کا مظاہرہ کیا اور امریکہ نے فلسطینی حامیوں کو جنگ، محاصرے اور پابندیوں کی دھمکی دی، لیکن پھر بھی ملت فلسطین اپنی سرزمین پر استقامت کے ساتھ کھڑی مزاحمت و مقاومت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

آخر میں ، شہاب نے تحریک جہاد اسلامی کی استقامت پر زور دیا اور کہا کہ ہم کسی سے مذاکرات کئے بغیر مزاحمت اور مقاومت کو جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8804