14

ڈاکٹر ریحان اعظمی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ وادی حسین میں سپرد خاک

  • News cod : 9050
  • 26 ژانویه 2021 - 20:36
ڈاکٹر ریحان اعظمی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ وادی حسین میں سپرد خاک
شاعر اہلبیت ؑ ڈاکٹر ریحان اعظمی کی نماز جنازہ مولانا اسد علی شاکری کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔ ہزاروں چاہنے والوں نے شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں نوحوں کے خالق، اردو نوحہ نگاری میں لاثانی شخصیت ، ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ کی نماز جنازہ بعد نماز مغر بین مین مرکزی روڈ جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں مولانا اسد علی شاکری کی زیر اقتداء ادا کی گئی، بعد ازاں جنازے کو جلوس کی شکل میں قبرستان وادی حسین منتقل کیا گیا جہاں تدفین کاعمل انجام پایا، ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ آہوں اور سسکیوں میں سپرد لحد کردیا گیا۔

تصویری رپورٹ|شاعر اہلبیت ریحان عظمیٰ کی نماز جنازہ جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامرخان، ڈاکٹر فاروق ستار، پی پی پی کے رہنما وقار مہدی، علامہ حسن ظفرنقوی ، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ باقرحسین زیدی ،علامہ مرزایوسف حسین ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن سمیت بڑی تعداد میں سیاسی ، مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت نوحہ خوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

عالمی شہرت یافتہ مرثیہ و نوحہ خواں ڈاکٹر ریحان اعظمی طویل علالت کے بعد آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9050