36

علامہ فرحت جوادی کے والد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

  • News cod : 9258
  • 29 ژانویه 2021 - 14:34
علامہ فرحت جوادی کے والد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی
شیعہ علماکونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب ناظم علامہ فرحت عباس جوادی کے والد جناب صوبیدار میجر(ر) غلام عباس مرحوم کے جنازے میں شرکت کی، ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جھامرہ چکوال:شیعہ علماکونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب ناظم علامہ فرحت عباس جوادی کے والد جناب صوبیدار میجر(ر) غلام عباس مرحوم کے جنازے میں شرکت کی، ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی بخشش،بلندی درجات اور شفاعت معصومین علیھم السلام کے لئے دعا کرائی۔

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی خاص کر علماء کرام کثیر تعداد میں موجود تھے-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9258