3

ہم نے پاکستان کو بچانا ہے، یکجہتی اور وحدت کی فضاء کو قائم کرنا ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

  • News cod : 9396
  • 31 ژانویه 2021 - 22:29
ہم نے پاکستان کو بچانا ہے، یکجہتی اور وحدت کی فضاء کو قائم کرنا ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، اگر ہم میں اتحاد ہوگا تو کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، بھارت اور مقبوضہ کشمیری میں مسلمانوں کی ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ ذمہ داری سنبھالتے ہی مزار قائد پر حاضری دی ہے، قائد اعظم اور ان کے ساتھی بزرگوں کو سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں پر چل کر اپنے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے، ہم نے پاکستان کو بچانا ہے، یکجہتی اور وحدت کی فضا کو قائم کرنا ہے۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، اگر ہم میں اتحاد ہوگا تو کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیری میں مسلمانوں کی ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ چاند کی تاریخ کا تعین شریعت اور شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا، فواد چوہدری سے بھی ملاقات کی ہے سائنسی اور دیگر علوم اللہ تعالی کے تخلیق کردہ ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9396