5

بلتستان ڈاکٹرز فورم کی جانب سے اعزازیہ، علامہ شیخ حسن جعفری کی خصوصی شرکت

  • News cod : 9415
  • 01 فوریه 2021 - 12:42
بلتستان ڈاکٹرز فورم کی جانب سے اعزازیہ، علامہ شیخ حسن جعفری کی خصوصی شرکت
تقریب میں افضل شگری اور علامہ شیخ حسن جعفری نے اسلام آباد اور پنڈی میں ہمارے مریضوں کی مشکلات اور اس سلسلے میں ڈاکٹر شریف استوری کے کردار پر روشنی ڈالی اور گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے پولی کلینک ہسپتال مین انکی خدمات کو سراہا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان ڈاکٹرز فورم کی طرف سے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر شریف استوری کے دوران سروس گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں اک اعزازیہ کا اہتمام۔
تقریب میں ممبران کے کثیر تعداد کے علاوہ مہمانان گرامی قائد بلتستان علامہ شیخ حسن جعفری، شیخ انور نجفی اور منیجنگ ٹرسٹی معرفی فاونڈیشن پاکستان و سابق آئی جی سندھ افضل علی شگری کی خصوصی شرکت ۔

پیڈیاٹرک یورالوجیسٹ و سابق چئرمین بی ڈی ایف ڈاکٹر اعجاز حسین نے افتتاحیہ کلمات ادا کئے اور ڈاکٹر شریف استوری کے گلگت بلتستان کے لوگ بالعموم اور ڈاکٹر کمیونٹی کیلئے بلخصوص گراں قدر خدمات پر خراج پیش کئے ۔

تقریب میں افضل شگری اور علامہ شیخ حسن جعفری نے اسلام آباد اور پنڈی میں ہمارے مریضوں کی مشکلات اور اس سلسلے میں ڈاکٹر شریف استوری کے کردار پر روشنی ڈالی اور گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے پولی کلینک ہسپتال مین انکی خدمات کو سراہا۔

آخر میں مہمانان گرامی نے ڈاکٹر شریف کو انکی ان خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کئے ۔اس تقریب میں دیگر مہمانان نے علاوہ ڈاکٹر تقی نے لاہور چپٹر کی نمائندگی کی اور بلتستان سے ڈاکٹر ابراہیم خلیل اور ڈاکٹر ابراہیم روزی نے خصوصی شرکت کیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9415