37

مسئلہ کشمیر ملتِ اسلامیہ پاکستان کا قومی اور مذہبی مسئلہ ہے، علامہ سید جواد نقوی

  • News cod : 9711
  • 06 فوریه 2021 - 10:01
مسئلہ کشمیر ملتِ اسلامیہ پاکستان کا قومی اور مذہبی مسئلہ ہے، علامہ سید جواد نقوی
تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کے زیراہتمام جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے علامہ سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اسرائیلی مداخلت سے بھارتی مظالم بڑھ گئے ہیں، اور اسرائیلی مشورے سے ہی کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑا جا رہا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کے زیراہتمام جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے علامہ سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اسرائیلی مداخلت سے بھارتی مظالم بڑھ گئے ہیں، اور اسرائیلی مشورے سے ہی کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑا جا رہا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ملتِ اسلامیہ پاکستان کا قومی اور مذہبی مسئلہ ہے، اور اس کے حل کیلئے تمام ملتِ اسلامیہ پاکستان کیساتھ ہم قدم اور ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، لیکن اس نے کشمیر کو بھی گجرات بنا رکھا ہے، بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بھی سوائے دن منانے اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے اور کچھ نہیں کر رہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مسلم ممالک کی خاموشی بھی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ عالمی سطح پر دیگر ممالک مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ہمنواء نہیں بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ صرف آیت اللہ خامنہ ای نے کھل کر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائیدو حمایت کی ہے۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ کشمیر جغرافیائی طور پر بھی پاکستان کا حصہ ہے، بھارتی اپنے بے بنیاد پروپیگنڈے کے باوجود کشمیریوں کو رام نہیں کر سکا۔ تقریب کے بعد جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی گئی۔ جس کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9711