وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کی مناسبت سے سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ دینی اداروں مراکز اور اھل علن و دانش کی خطیر ذمہ داری بنتی ہے کہ باطل کے پروپیگنڈوں کی روک تھام اور حق کے پیغام کے ابلاغ کے لیےاپنی پیامبرانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مستعد چاک و چوبند اور فعال رہیں اب سے بڑی اور اہم ذمہ داری تعلیمی اداروں کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے۔
انکے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عصر حاضر میں انسانی معاشرے میں شعور و اگہی پیدا کرنے کا بہترین واسطہ میدیا ہے
اگر غور کیا جائے تو یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ اگر اہل دین میڈیا کے ہتھیار سے دنیا کو حقائق سے اشنا کرنے کی ذمہ داری نہ نبھائیں
تو اھل باطل گمراہی پھیلانے اور حقائق کو مسخ کرنے کا کویی موقع ضائع نہیں کرتے۔
بنا بر این دینی اداروں مراکز اور اھل علن و دانش کی خطیر ذمہ داری بنتی ہے
کہ باطل کے پروپیگنڈوں کی روک تھام اور حق کے پیغام کے ابلاغ کے لیےاپنی پیامبرانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مستعد چاک و چوبند اور فعال رہین اب سے بڑی اور اہم ذمہ داری تعلیمی اداروں کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے
وفاق ٹائمز” پاکستانی حوزات علمیہ علماء کرام اوع اجتماعی فعالیت میں مصروف اہل دین کی فعالیت اور پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کا بہترین آغاز ہے جس کی بنیاد مرحوم و مغفور حجتالاسلام والمسلمین سید نیاز نقوی اعلی اللہ مقامہ نے رکھی اور ان کی وفات کے بعد اس کی فعالیت میں زیادہ تیزی دیکھی گئی ۔
یہ ویب سائٹ علماء کرام اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مرحوم مغفور کے لیے صدقہ جاریہ بن رہا ہے.
ہماری دعا ہے کہ اللہ کار اس ویب سائٹ کے منتظمین کی توفیقات خیر میں مسلسل اضافہ فرمائے.
آمین
محمد امین شہیدی












