24

لاہور، جامعۃ الازہر مصر کے وفد کی داتا دربار پر حاضری، پھول چڑھائے

  • News cod : 9957
  • 08 فوریه 2021 - 10:45
لاہور، جامعۃ الازہر مصر کے وفد کی داتا دربار پر حاضری، پھول چڑھائے
اس موقع پر چیئرمین جامعتہ الازہر نے کہا کہ وفد کی آمد کا مقصد قرآن پاک کی تعلیم، سیرت النبیؐ، عربی زبان سمیت تصوف اور سلوک کیلئے جامعتہ الازہر کی زیر سرپرستی مشترکہ کوششیں کرنا ہے، پاکستان میں جامعتہ الازہر کی معاونت سے الازہری چیئر کے قیام کیلئے اقدامات اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعتہ الازہر مصر کے چیئرمین سمیت پانچ رکنی وفد نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو، مینجر شیخ جمیل اور نعمان سیفی سمیت دیگر افسران نے وفد کو گلدستے پیش کر کے استقبال کیا۔

وفد میں مشائخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن حماد چئیرمین الازہری مشن، ڈاکٹر محمد عبدالبصیر خضیری الازہری، ڈاکٹر محمدالراسخالا الازہری، ڈاکٹر احمد شبل الازہری اور ڈاکٹر خالد عبدالنبی الازہری شامل تھے۔

صوبائی وزیر اوقاف نے وفد کو محکمہ میں کی جانیوالی اصلاحات بارے بریف کیا۔

اس موقع پر چیئرمین جامعتہ الازہر نے کہا کہ وفد کی آمد کا مقصد قرآن پاک کی تعلیم، سیرت النبیؐ، عربی زبان سمیت تصوف اور سلوک کیلئے جامعتہ الازہر کی زیر سرپرستی مشترکہ کوششیں کرنا ہے، پاکستان میں جامعتہ الازہر کی معاونت سے الازہری چیئر کے قیام کیلئے اقدامات اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9957