33

سندھ حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ

  • News cod : 13751
  • 21 مارس 2021 - 13:58
سندھ حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ
مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان یا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ اوقاف نے تمام مساجد کو سوالنامہ ارسال کردیاہے۔

محکمہ اوقات کی جانب مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان ایا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے، اور تمام آئمہ مسجد کو جمعے کو جمع ہونے والے چندے اور اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مساجد سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمہ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہاہے۔

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=13751