31

عراق، نجف اشرف سے پاکستان کے لئے ہفتہ وار چار پروازيں

  • News cod : 19350
  • 07 جولای 2021 - 18:19
عراق، نجف اشرف سے پاکستان کے لئے ہفتہ وار چار پروازيں
فلائٹ آپریشن 16 جولائی 2021 سے شروع کیا جائے گا جس کے تحت "فلائی بغداد"  پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی، پہلے مرحلے میں نجف اشرف سے کراچی فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا

وفاق ٹائمز، عراقی ائیر لائن “فلائی بغداد” کی جانب سے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ائیرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ “فلائی بغداد” عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے لاہور اور کراچی کے لیے  پروازیں شروع کررہی ہے۔

فلائٹ آپریشن 16 جولائی 2021 سے شروع کیا جائے گا جس کے تحت “فلائی بغداد”  پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی، پہلے مرحلے میں نجف اشرف سے کراچی فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں  نجف اشرف سے لاہور کے لئے باقاعدہ پروازیں شروع ہوجائيں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19350