69

کتاب سال رضوی کا تیرہواں فیسٹیول، اور اہل قلم کو دعوت شرکت

  • News cod : 20407
  • 02 آگوست 2021 - 13:09
کتاب سال رضوی کا تیرہواں فیسٹیول، اور اہل قلم کو دعوت شرکت
فیسٹیول میں مولفین اور مصنفین کی کتابوں کی شرکت کی شرط یہ ہے کہ کتابیں جدید ہوں یعنی اکیس مارچ دوہزار بیس سے دس مارچ دوہزار بائیس کے درمیانی عرصے میں تصنیف و تالیف کی گئی ہوں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اس فیسٹیول میں شرکت کے لئے ایران اور پوری دنیا کے اہل قلم مولفین اور مصنفین کو امام رضاعلیہ السلام کی حیات طیبہ اور سیرت و تعلیمات رضوی سے متعلق موضوعات پر اپنی جدید ترین کتابوں کو ارسال کرنے کی دعوت دی جارہی ہے
فیسٹیول میں مولفین اور مصنفین کی کتابوں کی شرکت کی شرط یہ ہے کہ کتابیں جدید ہوں یعنی اکیس مارچ دوہزار بیس سے دس مارچ دوہزار بائیس کے درمیانی عرصے میں تصنیف و تالیف کی گئی ہوں
فیسٹییول کے سکریٹریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین کتاب ارسال کرنے کی آخری تاریخ پانچ مئی دوہزار بائیس ہے اور فیسٹیول کا اختتامی پروگرام جون دوہزار بائیس میں منعقد ہوگا
آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم اور فیسٹییول کی انتظامیہ کی جانب سے فیسٹیول کے جن موضوعات کو ترجیح دی گئی ہے ان میں

+عملی اور مفہومی میدان میں زیارت کو ارتقا دینا
+زائر کی شناخت و معرفت میں اضافہ کرنا
+معاشر ے میں کتب بینی اور مطالعے کی ثقافت کی ترویج
+ امام رضا علیہ السلام کا علمی مقام و مرتبہ جیسے اہم موضوعات شامل ہيں
فیسٹیول میں جن منتخب مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ان کے آنے جانے کے اخراجات اور قیام و طعام کی ذمہ داری فیسیٹول کے سکریٹریٹ پر ہوگی

فیسٹیول کے سکریٹریٹ کا دائمی پتہ :
مشہد مقدس ، حرم مطہر رضوی ، بست شيخ طوسی ، مرکزی لائبریری آستان قدس رضوی پوسٹ کوڈ 91735 – 177
فیکس 32235441 – 051
ٹیلی فون 32235441 – 051
ایمیل ketabsal@aql
واٹس ایپ 09152645500

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20407