46

کربلا؛ عشرے اول میں ایس او پیز کے ساتھ عزاداری شروع

  • News cod : 20999
  • 11 آگوست 2021 - 15:16
کربلا؛ عشرے اول میں ایس او پیز کے ساتھ عزاداری شروع
کربلا کے مختلف علاقوں میں ہیلتھ گروپ کام کررہے ہیں جنمیں موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کربلا کے ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کرار جواد العباسی نے ایک بیان میں کہا کہ زیارت عاشورا کی محافل میں کورونا وائرس سے بچاو کی خاطر خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔
انکا کہنا تھا: پچاس سے زاید گروپ زائرین و عزاداروں میں نیاز کی تقسیم پر نظارت کررہے ہیں اور کربلا کے مختلف علاقوں میں ہیلتھ گروپ کام کررہے ہیں جنمیں موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
العباسی کا کہنا تھاکہ گذشتہ ہفتے کو کورونا ویکسین کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی گئی اور اب بھی جاری ہے اور پانچ دن میں ایک ہزار ویکیسن لگایا جاچکا ہے اور امید ہے کہ دس ہزار افراد تک یہ تعداد پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں، ہوٹل مالکان جو ایس او پیز کی رعایت نہیں کریں گے انکو سزا ملے گی اور پانچ ملین دینار جرمانہ کے علاوہ دکان یا ہوٹل بھی نوے دن کے لیے سیل کیا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20999