36

شیعہ سنی فسادات کی سازشیں علماء و مشائخ کامیاب ہونے نہیں دیں گے، متحدہ علماء محاذ پاکستان

  • News cod : 22169
  • 08 سپتامبر 2021 - 10:10
شیعہ سنی فسادات کی سازشیں علماء و مشائخ کامیاب ہونے نہیں دیں گے، متحدہ علماء محاذ پاکستان
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر امریکی و استعماری قوتیں شیعہ سنی فسادات کے ذریعے ملکی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، شیعہ سنی فسادات کی سازشیں نہ 1983ء میں کامیاب

وفاق ٹائمز ، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر علامہ عبدالخالق فریدی کی زیر صدارت کراچی میں حالیہ فرقہ وارانہ سازشوں کے خلاف شیعہ سنی علماء کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا، جس میں آل سندھ علماء ذاکرین فیڈریشن کے سربراہ علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر امریکی و استعماری قوتیں شیعہ سنی فسادات کے ذریعے ملکی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، شیعہ سنی فسادات کی سازشیں نہ 1983ء میں کامیاب ہوئی تھیں اور نہ آج اعتدال پسند صلح جو علماء مشائخ کامیاب ہونے دیں گے، محب وطن شیعہ سنی علماء و عوام اہل بیت اطہار اور اصحاب رسولؐ کے تقدس و عظمت پر متفق و متحد ہیں، شیعہ سنی کو باہم لڑوانے والے کسی طور بھی ملک و قوم اور اسلام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد امریکی، اسرائیلی وبھارتی ایجنسیاں پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کی سازشیں کرکے دینی قوتوں کو کمزور و منتشر کرنا اور ان کا شاندار کردار کو دنیا کے سامنے داغ دار بنانا چاہتے ہیں، علماء کرام نے 22 کروڑ محب وطن عوام سے اپیل کی کہ وہ استعماری ایجنٹوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور باہمی اخوت و محبت، صبر و تحمل، ایثار و قربانی و برداشت کی فضاء کو برقرار رکھیں۔ اجلاس میں بلوچستان میں پاکستان دشمن قوتوں کے ہاتھوں ایف سی کے 4 جوانوں کی شہادت اور 20 زخمیوں کے المناک سانحہ پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22169

ٹیگز