23

جامعہ المنتظر میں سالانہ مجلس عزاو جلوس

  • News cod : 23309
  • 07 اکتبر 2021 - 15:11
جامعہ المنتظر میں سالانہ مجلس عزاو جلوس
مجلس عزا سے خطاب میں مولانا سید محمد ظفر نقوی نے پیغمبر اکرم کی عظمت و فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ حضور نے ایک شخص سے گفتگو میں دلائل سے اپنے آپ کو دیگر اولوالعزم پیغمبروں سے افضل ثابت کیالیکن تاریخ اسلام کا نہایت المناک باب ہے کہ کائنات کی اس عظیم ترین ہستی کے جنازے میں فقط چند افراد شریک ہوئے جن کی تعداد 10 سے کم تھی۔

وفاق ٹائمز، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات اور ان کے نواسے ، جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر جامعہ المنتظر میں سالانہ مجلس عزا کے بعد جلوس عزا برآمد ہوا۔

مجلس عزا سے خطاب میں مولانا سید محمد ظفر نقوی نے پیغمبر اکرم کی عظمت و فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ حضور نے ایک شخص سے گفتگو میں دلائل سے اپنے آپ کو دیگر اولوالعزم پیغمبروں سے افضل ثابت کیالیکن تاریخ اسلام کا نہایت المناک باب ہے کہ کائنات کی اس عظیم ترین ہستی کے جنازے میں فقط چند افراد شریک ہوئے جن کی تعداد 10 سے کم تھی۔آپ کے فراق میں سب سے زیادہ آپ کی دختر جناب فاطمة الزھراءسوگوار رہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسن علیہ السلام اپنے نانا کے لائے ہوئے دین کی بقاءکی خاطر اپنے حق سے دستبردار ہوئے۔ علامہ اقبال کے بقول امت کی وحدت کے لیے حکومت کو ٹھکرا دیا ، صلح کو ترجیح دی لیکن انہیں نانا کے پہلو میں نہ صرف دفن نہیں ہونے دیا گیا بلکہ ان کے جنازے پر تیر بھی برسائے گئے۔مجلس کے بعد نماز با جماعت ادا کی گئی۔ جلوس عزا حسب سابق اپنے مقررہ روٹ پر ماتم و نوحہ خوانی کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ مولانا سید انوار حسین شمسی نے اختتامی خطاب کیا۔ا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23309