وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شورای علماء کویٹہ کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جسکی صدارت امام جمعہ کویٹہ حجت السلام و المسلمین علامہ محمدجمعہ اسدی اور امام جمعہ ہزارہ ٹاؤن حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن مبلغ نے کی۔
اجلاس میں ہزارہ ٹاون اور علمدار روڈ کے علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس کا ایجنڈا حالیہ دنوں کے ویڈیو اسیکنڈل قرار پایا جس نے بلوچستان کے ہر غیرت مند فرد کی جذبات کو ٹھیس پہنچایا، بلوچستان کی عزت کو داغدار کیا۔
شوری علماء کویٹہ کے زمہ داران نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وحشی اور درندہ صفت ‘ہدایت خلجی’ کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس کے پیچھے عناصر کو بے نقاب اور سزا دی جائے ۔
علماء کرام نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ نے ہدایت خلجی کی نیٹ ورک کو ختم نہیں کیا اور مجرموں کو کسی بھی قسم کی سہولت دی تو ملک گیر احتاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔












