24

مدرسہ خاتم النبیین کویٹہ کے زیر اہتمام شہداء راہ حق کی یاد میں تکریم شہداء کانفرنس منعقد

  • News cod : 27297
  • 31 دسامبر 2021 - 17:24
مدرسہ خاتم النبیین کویٹہ کے زیر اہتمام شہداء راہ حق کی یاد میں تکریم شہداء کانفرنس منعقد
اس موقع پر شہدائے سانحہ مچھ بلوچستان کے ساتھ ساتھ شہید سردار قاسم سلیمانی عراق کے شہید ابو مہدی المہندس آیت اللہ شہید باقر النمر و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مدرسہ خاتم النبیین کویٹہ کے زیر اہتمام شہداء راہ حق کی یاد میں تکریم شہداء کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں شہدائے سانحہ مچھ بلوچستان کے ورثاء علماء کرام اور خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہدائے سانحہ مچھ بلوچستان کے ساتھ ساتھ شہید سردار قاسم سلیمانی عراق کے شہید ابو مہدی المہندس آیت اللہ شہید باقر النمر و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء محفل انسانی کی شمع ہیں جو خود قربانی دے کر محفل بشریت کو نور اور روشنی عطا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مچھ کے مظلوم شہداء کو عشق اھل بیت علیھم السلام کے جرم میں شہید کیا گیا جبکہ ان کی مظلومانہ شہادت پر پورا ملک سوگوار ہوا۔ شہدائے مچھ کے قتل میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی شہید اور عراق کے عظیم مجاہد ابو مہدی المہندس شہید نے حرم اھل بیت علیھم السلام کی حفاظت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا انہوں کربلا و دمشق میں آل رسول کے حرم کی حفاظت کرکے امت مسلمہ پر عظیم احسان کیا داعشی دہشت گردوں کو شکست دینے کے باعث امت مسلمہ انہیں اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔
تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ مچ کے شہداء کی وارث معصومہ ہزارہ نے کہا کہ جب ہمارے گھر کے چھوٹے سے صحن میں پانچ شہداء کے جنازے لانے کا مرحلہ پیش آیا تو یہ قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔ حکومت دھشتگردوں کو عام معافی دینے کی بجائے انہیں سرعام پھانسی دے۔ شہداء کے وارث دھشت گردوں سے مذاکرات اور مفاہمت کی حکومتی پالیسی کو نہیں مانتے۔
کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی ترجمان آقا سہیل اکبر حاجی رحیمی محترمہ سائرہ ہزارہ و دیگر نے خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27297

ٹیگز