32

المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کیجانب سے شہدائے پشاور میں ایک کروڑ نقد امداد کی تقسیم

  • News cod : 32196
  • 28 مارس 2022 - 11:45
المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کیجانب سے شہدائے پشاور میں ایک کروڑ نقد امداد کی تقسیم
المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ پاکستان نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خصوصی تعاون سے شہداء و مجروحین سانحہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور کی خدمت میں اپنی بساط کے مطابق مخیرین کے تعاون سے تقریباً ایک کروڑ روپے کی رقم ہدیہ کر دی ہے۔

وفاق ٹائمز، المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ پاکستان نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خصوصی تعاون سے شہداء و مجروحین سانحہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور کی خدمت میں اپنی بساط کے مطابق مخیرین کے تعاون سے تقریباً ایک کروڑ روپے کی رقم ہدیہ کر دی ہے۔ دیگر ملی اداروں بالخصوص شہید فاونڈیشن کے اشتراک سے شہداء کے بچوں کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری بھی لے لی گئی ہے۔ المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے مطابق ان شاء للہ شہداء کے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے تعاون اور کسی شہید یا زخمی کے خاندان کو کسی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہو تو مرکزی سیکریٹریٹ کے رابطے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32196